ملک بھر میں ہر ادارہ و مارکیٹس کھلی ہیں، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

پیر 30 نومبر 2020 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) قومیں تعلیم سے بنتی ہیں،پاکستانی معاشرہ میں تعلیم کو اہمیت ہی نہیں دی جارہی، ملک بھر میں ہر ادارہ و مارکیٹس کھلی ہیں جب کہ ایس او پیز پر سو فیصد عمل کرنے والے ادارے سکولز کالجز کو بند کر کے تعلیم کا بیڑاغرق کیا جا رہاہے، تعلیمی نقصان کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں،حکومت عملی اقدامات اٹھا کر بیماریوں کی روک تھام کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کی بندش کی راہ اپنا رہی ہے جو کہ ملکی مستقبل کے لئے انتہائی مہلک ہے۔

ان خیالات کا اظہار ناظم اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب بلال ربانی، ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے راہنماؤ وں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قوموں کی ترقی کی راہ علم سے جڑی ہوئی ہے، علم ہی ہمارے روشن ماضی کا چراغ تھا اور یہی ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے، کرونا وائرس اور سردی کی لہر میں بہترین حفاظتی اقدامات کیے جا سکتے ہیں حکومت تعلیمی اداروں کی بندش کی بجائے ان بیماریوں سے نبرد آزما ہونے کی راہیں تلاش کرے۔

(جاری ہے)

ناظم اطلاعات ایم ایس اوپنجاب بلال ربانی نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں تمام ادارے کھلے ہوئے ہیں جب کہ تعلیمی ادارے جہاں ایس او پیز پر سو فیصد عمل ہورہا تھا ان کو بند کر دینا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کس کی ایما پر تعلیم دشمن اقدامات کر رہی ہے تعلیم کا ہرج اور بچوں کے قیمتی اوقات کا ضیاع روکنے کے لئے تعلیمی اداروں کو فوری کھولنے کا اعلان کیا جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں