کھلی کچہری میں کوروناوائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو اولین تر جیح دی جائے،کیپٹن (ر) انوارالحق

کورونا وا ئر س کے با عث سا ئلین اور عملہ رش سے بچے او ر تمام تر احتیا طی تدا بیر اپنا ئیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

منگل 1 دسمبر 2020 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے عو امی خد مت مر کز راولپنڈی میں منعقدہ کھلی کچہر ی میں شر یک عوام سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ریو نیو سے متعلقہ شکایا ت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وا ئر س کے با عث سا ئلین اور عملہ رش سے بچے او ر تمام تر احتیا طی تدا بیر اپنا ئیں، حکو مت پنجاب کی جا نب سے دی گئی ہدا یات کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہر ی کا انعقاد ضلع بھر میں کیاجا رہا ہے اور اس تسلسل کو موجودہ کورونا وائرس وباء کے دوران بھی جاری رکھا جا رہا ہے تا کہ عوام کے مسائل کے حل میں غیر ضروری تا خیر نہ ہو ۔

انہوں نے مز ید کہا کہ عوا می فلاح و بہبود اور شہری مسا ئل کے حل کے لئے ضلعی انتظا میہ پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

ہما ری سرو س کا بنیادی مقصد لوگوں سے حسن سلوک سے پیش آ نا اور ان کے مسا ئل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کر نا ہے۔اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ریو نیو) شعیب علی، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) منصور قا ضی، تحصیلدار رب نواز و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ سائلین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

اس مو قع پر سا ئلین کی طرف سے مختلف شکایا ت کی جا نب تو جہ مبذول کروائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدا یات جا ری کر تے ہوئے کہا کہ تمام تر محکمے ایسی ایس او پیز بنائیں کہ عوامی شکایات کو فوری ازا لہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کو سرکاری د فتروں کے غیر ضروری چکروں سے بچا کر ان کے مسائل کو ان کی د ہلیز پر حل کر نا ہے اس لئے تما م متعلقہ افسران کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے فر ائض پیشہ وار نہ ذ مہ داری سے سر انجام دیں اور شہر یوں کے ساتھ خو ش دلی سے پیش آتے ہو ئے انہیں ہر ممکنہ را ہنمائی بھی فراہم کر یں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں