راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ،انڈسٹریل اسٹیٹ اور خصوصی صنعتی زونز کے قیام بارے میٹنگ

حکومت پنجاب رنگ روڈ کے اطراف میں انوسٹمنٹ کے لیے تمام تر سہولت دے گی،سردار الیاس خان

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ اور خصوصی صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے سیکرٹری انڈسٹریز آفس لاہور میں ایک اہم میٹنگ ہو ئی۔ اجلاس میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی نمائندگی سابق صدر اسد مشہدی اور سابق سینئر نائب صدرشیخ حفیظ نے کی جبکہ اس موقع پر وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے بزنس و چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار یاسر الیاس، آئی سی سی آئی کے سابق صدور، خالدجاوید، شہبان خالد، چیئر مین آر ڈی اے طارق مرتضی و دیگر حکومتی عہدے دار بھی موجود تھے۔

اجلاس میں رنگ روڈ منصوبے کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور خصوصی صنعتی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ حکومت پنجاب رنگ روڈ کے اطراف میں انوسٹمنٹ کے لیے تمام تر سہولت دے گی اور انڈسٹریل زونز کے قیام کے حوالے سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ہر قسم کی معاونت کرے گا۔ چیئر مین آر ڈی اے طارق مرتضی نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اورپرائیویٹ سیکٹر کی مشاورت کے ساتھ بلڈنگ پلاننگ کی جائے گی۔

راولپنڈی چیمبر اور اسلام آباد چیمبرز کی تجاویز اور مشاورت کے ساتھ منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے تجویز دی گئی کہ ہولز سیل مارکیٹ اور کاٹیج انڈسٹری کے لیے روات کی طرف جگہ مختص کی جائے جبکہ صنعتی زونز کے لیے موٹروے کے ساتھ جگہ مختص کی جائے۔ اسد مشہدی نے مزید بتایا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے۔ رنگ روڈ منصوبہ بلا شبہ راولپنڈی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔راولپنڈی چیمبر اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گا۔ یہ راولپنڈی کی ترقی کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا اصل مقصد منڈیوں کی منتقلی، ٹریفک کے مسائل کے حل اور کاٹیج انڈسٹری کا فروغ ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں