پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،7 افراد زخمی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ، 01 شخص جاں بحق، 07 افراد زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی، ایس پی راول سمیت سینئر افسران موقعہ پر پہنچ گئے،آرپی او راولپنڈی کا بھی جائے وقوعہ کا دورہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقے میںہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 01 شخص جاں بحق جبکہ 07 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی جا چکی ہے ،جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد افضل خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں ابراہیم، علائو الدین، ظفیر، بلال، عبدالرحمن، قاسم اور عبدالمنان شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس ، ایس پی راول رائے مظہر اقبال سمیت سینئر پولیس افسران پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعہ پر موجود ہیں،واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، دہشتگردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی،آرپی او عمران احمراور سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت کی ، زخمیوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں،آرپی او اور سی پی او راولپنڈی نے زخمیوں سے اُن کی صحت کے متعلق دریافت کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں