تھانہ صادق آباد پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4ملزمان گرفتار ،چھینی گئی رقم ،وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعرات 22 اپریل 2021 23:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب 4ملزمان گرفتار کر کے چھینی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او نیو ٹائون کی زیر نگرانی ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04ملزمان ثمر اقبال،صابر حسین،ندیم عباس اور نوید عباس کو گرفتار کرلیا،ملزمان ثمر اقبال اور صابر حسین کے قبضہ سے چھینی گئی رقم01 لاکھ 15 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہزاد نامی شخص کو قتل کر دیا تھا اور رقم لیکر فرار ہو گئے تھے،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں دسمبر 2020ء درج کیا گیاتھا،ملزمان ندیم عباس اور نوید عباس نے دوران تفتیش مختلف وارداتوں کا انکشاف کیاہے، مختلف وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزیدتفتیش کی جائے گی، ایس پی راول نے ملزمان کی گرفتار پر ایس ڈی پی او نیو ٹائون، ایس ایچ ا وصادق آباد او رپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں