عیدالفطر پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

جمعرات 22 اپریل 2021 23:46

رارلپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) ریلوے نے عیدالفطر پر تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں میں کوروناوائرس کی وجہ سے 70 فیصد بکنگ ہوگی، خصوصی ٹرینیں کوئٹہ سے راولپنڈی ،کراچی سے پشاور اور کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس، بزنس اے سی اور اے سی لوئر کی کوچز شامل کی جارہی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں