راولپنڈی ،کھلی کچہری میںخاتون کی درخواست پر کارروائی،02بھائیوں کے قتل میں ملوث 27سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

ہفتہ 31 جولائی 2021 22:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) کھلی کچہری میںخاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئی02بھائیوں کے قتل میں ملوث 27سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتارکر لئے گئے،سی پی او کے احکامات پر چونترہ پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب27 سال سے مفرور اشتہاری مجرم کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 02بھائیوں کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم 27سال سے روپوش تھا جس کی گرفتاری کے لیے خاتون نے سی پی او محمدا حسن یونس کو کھلی کچہری میں درخواست دی جو سی پی اوراولپنڈی نے اے ایس پی صدر سرکل کو ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا، اے ایس پی صدر کی زیرنگرانی ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جینس اور بھرپور محنت سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب27 سال سے مفرور اشتہاری مجرم محمد تاج کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر 1995ء میں محمد آزاد اور محمد اقبال کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری مجرم کے 06 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں، اشتہاری مجرم محمد تاج کی گرفتاری چونترہ پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی،ایس پی صدر نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پراے ایس پی صدر سرکل ، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیا ں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں