راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج عالمی یوم صفائی کے موقع پرشہر میں خصوصی صفائی و آگاہی مہم چلائیگی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:12

ٴراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج 18ستمبرکوعالمی یوم صفائی کے موقع پرشہر میں خصوصی صفائی و آگاہی مہم چلائیگی،اس مہم کے تحت شہر بھر میں خصوصی صفائی کی جائیگی،اور شہریوں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے شہر میں کیمپ لگا کر آگاہی پیغامات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کیئے جائینگے،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل(ر) اجمل صابر راجہ اور ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے عالمی یوم صفائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ صفائی ایک مشترکہ عمل ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے،شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ممکن نہیں،اپنے گھروں کیساتھ ساتھ گلی ،محلوں کو بھی صاف رکھیں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،ویسٹ بیگز میں ڈال کر کنٹینرز میں ڈالیں،یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں،ہمارا عملہ اسے اٹھا کر ٹھکانے لگا دیگا،آنیوالی نسلوں کو صاف ستھرا پاکستان دینے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں،انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا ہو یا موزی ڈینگی کا مرض،ہر حال میں ہمارے سینیٹری ورکرز فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں،وہ اپنی جان کی پروا کئے بغیرشہریوں کو بیماریوں اور جراثیم سے محفوط اور ماحول کو صاف رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آیئے آج عالمی یوم صفائی پر ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں ،آج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کہ ان فرنٹ لائن سولجرز کے کام میں آسانی کیلئے ہم اپنی ذمہ داری نبھائینگی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں