تھانہ صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

پیر 27 ستمبر 2021 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مدثر کیانی عرف ماموں کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے معیز اختر کو قتل کردیا تھا، اشتہاری مجرم کا ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکاہے،واقعہ کا مقدمہ فرقان عابد کی مدعیت میں سال2013تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول کا کہنا تھا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں