تھانہ رتہ امرال پولیس کی ڈھوک حسو و گردونواح میں سرچ آپریشن ،گھروںاور افراد کی چیکنگ کی گئی

منگل 28 ستمبر 2021 20:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے ڈھوک حسو اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران گھروںاور افراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ویسٹریج سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران134گھروں،88کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر185افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی راول ضیا ء الدین احمد کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں