راولپنڈی ،تھانہ صدر واہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ برآمد

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتارکر کے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امجد عرف گورا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 02کلو105گرام چرس،68بوتل شراب ، 40لیٹر شراب اور پسٹل برآمدہوا،ایس ایچ اوٹیکسلا نے بتایاکہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور منشیات کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی ہے، ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہارنے اے ایس پی ٹیکسلا ، ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں