سرکارِ دو عالم حضرت محمد ؐکی ذات بابرکات پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ،صوفیہ عثمان بزدار

زندگی کے ہر شعبہ میں آپ ؐکی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرکے اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالا جاسکتا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کا کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) عشرہ شان رحمت اللعالمین تقریبات کے حوالے سے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ صوفیہ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرکے اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالا جاسکتا ہے -کانفرنس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی - وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اظہار خیال کے دوران نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوائے حسنیٰ بیان کیے اور کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران یونیورسٹی میں مختلف کی تقریبات جاری ہیں معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں جن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا کو امن ہو آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی آورگنایزر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر حمیرا مبارک بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات میں طالبات جوش و خروش کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں-

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں