اسلام کے حقیقی تصور سے آشنا ہونے کیلئے ہمیں سیرت طیبہ کو جاننے کی ضرورت ہے ،اعظم سواتی

آج 12 ربیع الاول کو وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمین بورڈتشکیل دیں گے،یہ اتھارٹی پوری دنیا کو اسلام اور سیرت کو سمجھائے گی،وفاقی وزیر ریلو ے

پیر 18 اکتوبر 2021 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اسلام کے حقیقی تصور سے آشنا ہونے کیلئے ہمیں سیرت طیبہ کو جاننے کی ضرورت ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے خواب کو جلد شرمندہ تعبیر فرمائے۔ وہ پیر کو پاکستان ریلوے کلب راولپنڈی میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ڈویڑنل سپرینٹنڈنٹ انعام اللہ محسود ،ڈویزنل افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ آپ?نے ایک عالمگیر مساوات، بھائی چارے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا۔ انہوں نے کہاکہ حضور? رنگ، نسل ،خاندان ، زبان اور وطن سے بالاتر ایک امت و ملت کا قیام عمل میں لائے، آپ?نے ایسی فلاحی ریاست قائم کی جس میں امیر اور غریب کے حقوق برابر تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل خصوصاً انتشار ، نفاق ، ظلم اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ربیع الاول کا مہینہ حکومتی سطح پر بھر پور انداز سے منانے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحم? للعالمین ? جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 12 ربیع الاول کو وزیراعظم عمران خان رحمت اللعالمین بورڈتشکیل دیں گے۔یہ اتھارٹی پوری دنیا کو اسلام اور سیرت کو سمجھائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں