راولپنڈی ،مری پولیس کی کارروائی ،اشتہاری مجرم کو پناہ اورفرار ی میں مدد دینے والاملزم گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ اورفرار ی میں مدد دینے والاملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی ایکٹ اوراقدام قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم اسد مختیار کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم کے بھائی سعد عباسی نے اشتہاری مجرم اسد مختیار کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پرمری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارسعد عباسی کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی صدرنے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارو ائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں