راولپنڈی ،صدربیرونی پولیس کی کارروائی ،شکیل ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزمان سے 4مسروقہ موٹرسائیکلز،مسروقہ رقم 5لاکھ روپے،5ٹن سریا اوروارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شکیل ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ملزمان سے 4مسروقہ موٹرسائیکلز،مسروقہ رقم 5لاکھ روپے،5ٹن سریا اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوصدر سرکل سعود خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او صدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث شکیل ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد شکیل خان اورساتھی ملزمان سمیع اللہ اورشہزاد خان شامل ہیں ،ملزمان سے 04مسروقہ موٹرسائیکلز،مسروقہ رقم 05لاکھ روپے،05ٹن سریا اوروارداتوں میں استعمال ہونے والے 03پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ملزمان ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزما ن سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد عمل میں لائی گئی،ایس ڈی پی اوصدر نے کہاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی صدر کامران عامر نے ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ڈی پی اوصدر،ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں