راولپنڈی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مقتول کے ورثا کو5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

بدھ 1 دسمبر 2021 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ مقتول کے ورثا کو5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ہرجانے کی عدم ادائیگی کی سورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی تھانہ چونترہ پولیس نے مرزا خان کی مدعیت میں20ستمبر 2018 کومحمد اویس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34کے تحت مقدمہ نمبر211درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے فائرنگ کرکے محمد نذیر کو قتل کر دیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پرعدالت نے محمد اویس کو سزا ئے موت مع 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں