کمشنر راولپنڈی ڈویژن اورآر پی او اشفاق احمد کی زیر صدارت ٹریفک کے نظام بہتر بنانے ،موجودہ صورتحال بارے جائزہ اجلاس

تمام سکول کالج اور ہسپتال مین روڈ پر بنانے کی نئی منظوری نہ دی جائے اور تمام سکول اور ہسپتال روڈ کراس اسسٹنٹ رکھیں،کمشنر سید گلزار حسین شاہ سیٹ بیلٹ باندھنے ،ہیلمٹ پہننے سے حادثات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ،تعلیمی اداروں کو مین روڈ پر ادارے بنانے کی نئی اپروول نہ دی جائے، آر پی او

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ اور آر پی او اشفاق احمد کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور موجودہ صورتحال بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سیف انور جپہ، ڈپٹی کمشنر محمد علی، اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز،اے سی جی ملیحاایثار، آر پی او،سی پی او،سیکرٹری آر ٹی ایڈائریکٹر ایکسائز،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ٹریفک پولیس کے افسران اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بہاولپور میں گزشتہ دنوں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسا اندوہناک واقعہ رونما نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سکول پرائیویٹ یا سرکاری جو مین روڈ پر واقع ہیں وہ اپنے 4 روڈ کراس اسسٹنٹ رکھیں جو بچوں کو روڈ کراس کروائیں جو سکول کرائے کی بلڈنگ میں واقع ہیں انہیں سکول کی لوکیشن فورا'' تبدیل کرنے کیاحکامات جاری کیے جائیں اور روڈ پر اسسٹنٹ کی شرط ہسپتالوں کے اوپر بھی لاگو ہو گی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکول کالج اور ہسپتال مین روڈ پر بنانے کی نئی منظوری نہ دی جائے اور تمام سکول اور ہسپتال روڈ کراس اسسٹنٹ رکھیں۔موٹر وہیکل ایگزامینرز تمام گاڑیوں کی انسپکشن کریں اور انکی رجسٹریشن چیک کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی سی اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک آگاہی کا حصہ بنائیں گے۔

جہاں وہ سکول و کالج میں جاکر ٹریفک سے متعلق بچوں اور ان کے والدین کو آگاہی دیں۔ آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 18 سے 20 ہزار لوگ ٹریفک حادثات میں معذور ہو جاتے ہیں اور یہ ریشو قتل ہونے والوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کی ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے اور موٹرسائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ پہننے سے حادثات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مین روڈ پر ادارے بنانے کی نئی اپروول نہ دی جائے۔

اربن ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کروائی جائے انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ایجوکیشن ٹریفک انفورسمینٹ اور انوائرمنٹ پر آگاہی دینا ضروری ہے انہوں نے روڈ سیفٹی آڈٹ کروانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کے صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے روڈ سیفٹی پر ایک اجتماعی آگاہی مہم چلائی جائے جس میں ریسکیو 1122،موٹر ویکل ایگزامینر،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی سی صاحبان اسکول کالج میں جاکر لیکچر دیں۔

سکول اور کالجز جو لب سڑک واقع ہیں ان پر کیٹ آئیز لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اور ہائی وے پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جائے جو ٹریفک آڈٹ کرے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ روڈ پر تمام ڈارک سپاٹس کی نشاندہی کی جائے اور اس سلسلہ میں ٹریفک سارجنٹ کی خدمات لی جائیں دھواں دار گاڑیوں کو فوراًبند کر دیا جائے جو سموگ کی وجہ بنتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں