راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،02ملزمان گرفتار، پتنگیں اوروریں برآمد

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) آئی جی پنجاب کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں02ملزمان گرفتارکرکے 200 پتنگیں اور02ڈوریں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلا ف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش طلحہ الیاس کو گرفتارکرکے ملزم سی150پتنگیں اور02ڈور برآمد کرلی ،جبکہ صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش فہد منظور کو گرفتارکرلیا، ملزم سی50پتنگیں برآمد ہوئیں ،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے ،پتنگ بازوں اورپتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں