سی ٹی او راولپنڈی نے غیر قانونی گرین نمبر پلیٹ ،نیلی لائٹس لگانے والوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے

منگل 7 دسمبر 2021 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے۔ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کو چالان کے بجائے مقدمات درج کروائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے سرکل و سیکٹر کے تمام انچارجز کو غیر قانونی طور گرین نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری دیے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہر میں ٹریفک قوانین پر عملد ر آمد کروانے کے حوالے سے قانون کے یکساں اور منصفانہ نفاذپر یقین رکھتی ہے ضلع راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹ اور غیر مجاز پولیس لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور گاڑیوں پر غیر قانونی گرین نمبر پلیٹ اور پولیس لائٹس کے استعمال کے نقصانات اور انفورسمنٹ کے حوالے سے مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انفورسمنٹ مہم کے دوران جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف چالان کے بجائے مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے جوان و افسران روڈ یوزر ز کے ساتھ دیانتداری، شائستگی اور فوری مدد کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہے اور ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے ذریعہ عوام کی سہولت کے لئے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں