ووٹرز کے قومی دن پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس راولپنڈی میں تقریب

راولپنڈی میں ووٹرز کی تصدیق اور اندراج کے لیے گھر گھر ووٹ کی تصدیق کی مہم بھی جاری ہے،رائے سلطان بھٹی

منگل 7 دسمبر 2021 23:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس راولپنڈی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ون رائے سلطان بھٹی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی 2شاہین غزل نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائے سلطان نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کا بنیادی مقصد آزاد اور منصفانہ الیکشن کروانا اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ووٹرز کا اندراج کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ووٹرز کی تصدیق اور اندراج کے لیے گھر گھر ووٹ کی تصدیق کی مہم بھی جاری ہے جس میں ووٹرز کا اندراج, منتقلی یا اخراج ووٹ کی بابت معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ٹرن آؤٹ کو بڑھانے یا اندراج کے لیے اور معذور افراد کی رجسٹریشن کے لیے نادرہ کے اشتراک سے خصوصی گاڑیوں کے ذریعے ٹارگٹڈ علاقوں میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں حقیقی سٹیک ہولڈر ووٹر ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ سے متعلق معلومات کو گھر گھر تصدیقی مہم کے ذریعے الیکشن کمیشن کے افسران کو دے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی ٹو شاہین غزل نے کہا کہ اپنے ووٹ کا درست استعمال ہر شہری کا قومی فریضہ ہے اور آج ووٹرز کے قومی دن کے منانے کا مقصد ہر شہری کو یہ آگاہ کرنا ہے کہ عام انتخابات میں ہر شہری کے ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے اور الیکشن میں اگر کوئی نامناسب امیدوار منتخب ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ان تمام ووٹرز پر ہوتی ہے جو ووٹ کا حق رکھنے کے باوجود ووٹ نہیں ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہر ایک کلو میٹر میں ایک پولنگ سٹیشن ہو گا اور ہر پولنگ سٹیشن میں 1200 ووٹرز اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ٹرن آؤٹ کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن اس حلقے کے انتخاب کو کلعدم قرار دے گی کیونکہ خواتین کی شمولیت اور ووٹ یقیناً ہر حلقے میں خاص اہمیت رکھتا ہی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں