ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری،20 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے

اتوار 23 جنوری 2022 00:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، 20 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے گئے،02شہریوں کی درخواستوں پر تفتیشی افسران ریکارڈ سمیت طلب، ایک اور شہری کی درخواست پر ایس ایچ او آراے بازار کو خود تفتیش کی نگرانی کا حکم دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں آنے والی20شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں02شہریوں کی درخواستوں پر تفتیشی افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاجبکہ ایک اور شہری کی درخواست پر ایس ایچ او آراے بازار کو خود تفتیش کی نگرانی کا حکم دیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل تھانے کی سطح پر حل کیے جائیں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کی ہرممکن مددکریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں