راولپنڈی،سول لائنز پولیس کا گلستان کالونی و گردونواح میں سرچ آپریشن

کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،افراد کی چیکنگ کی گئی،لیڈی منشیات فروش گرفتار، 1کلو سے زیادہ ہیروئن اور پسٹل برآمد

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سول لائنز پولیس نے گلستان کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران لیڈی منشیات فروش گرفتارکوگرفتار کرکے 01کلو سے زیادہ ہیروئن اور پسٹل برآمد کرالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے گلستان کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت لیڈی پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 101گھروں ، 17 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طور پر 195افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران لیڈی منشیات فروش ثونیہ کو گرفتار کرکے ملزمہ سی01کلو100گرام ہیروئن اور پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں