تھانہ بنی پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد خان کی فیملی اور صحافی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کی جانب سے پولیس گردی اور قبضہ مافیا کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے تفتیشی کو بدلنے کا مطالبہ کیاگیا

بدھ 18 مئی 2022 23:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) تھانہ بنی پولیس کی جانب سے صحافی اور اسکے بھائیوں کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد خان کی فیملی اور صحافی برادری نے مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرہ میں خواتین اور مرد شامل تھے جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین کی جانب سے پولیس گردی اور قبضہ مافیا کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے تفتیشی کو بدلنے کا مطالبہ کیاگیا۔

اس موقع پر راولپنڈی کے سینئر صحافیوں شکیلہ جلیل، صائمہ اے بھٹی ،سید سلطان شاہ،خاور نواز راجہ، اقبال ملک ،لطیف عادل ،شوکت ملک،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ گروپ نے پرانا قلعہ پر واقع رہاشی کشمیری خاندان کی جائیداد پر پولیس سے گٹھ جوڑ کرکے قبضہ کرلیا ہے،بنی پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر کارروائی کرنے کی بجائے الٹا انہی پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا،ہم قبضہ مافیا کے ہاتھوں پولیس کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے،اس مقدمہ میں تفتیشی قبضہ مافیا سے پیسے لیکر ان کا ساتھ دے رہا ہے اور وہ ہمارے صحافی اوران کے گھر والوں باالخصوص خواتین کو دھمکیاں دے رہا ہے،جس کی پر زور مذمت اورمطالبہ کرتے ہیں کہ سی پی او راولپنڈی اسے فوری طور پر نوکری سے برخاست کریں،ادھر ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی وسیم ریاض کا تھانہ بنی پولیس اور قبضہ مافیا کی مبینہ ملی بھگت کا نوٹس لے لیااور انھوں نے انکوائری آفیسر سے پوچھا ہے کہ سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد خان ساجو اور اسکے بھائیوں کیخلاف مقدمہ کیسے درج ہوا ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم کو واقعہ کی مکمل انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سینئر فوٹو جرنلسٹ ساجد خان ساجو کی بھابی نے تھانہ بنی پولیس کے سب انسپکٹر سعید،غلام حسین،ندیم کیانی اور عمیر کیانی وغیرہ کے خلاف درخواست دی تھی،جس میں انھوں نے موقف اپنایا تھا کہ مکان نمبر ٹی 863 پرانا قلعہ انکے سسرال کی جدی ملکیت ہے جبکہ انکے گھر سے متصل ٹی2 86 محکمہ اوقاف (ہندو اوقاف) کی پراپرٹی ہے۔قبضہ گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان پولیس تھانہ بنی اور ہندو اوقاف کی ملی بھگت سے انکے آبائی گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،گزشتہ شب سب انسپکٹر سعید احمد،غلام حسین،ندیم کیانی ہمراہ دیگر پولیس اہلکار اور پرائیوٹ افراد زبردستی گھر میں گھس آئے۔

پولیس کے ساتھ لیڈی کانسٹبل بھی نہ تھی سائلہ ودیگر خواتین سے گالم گلوچ کی دھمکایا،سب انسپکٹر سعیدنے سائلہ سے شدید بدکلامی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ویڈیو بنانے کی ضرورت نہیں ہم ہتھکڑیاں لگا لیتے ہیں تب ویڈیو بنانا،قبضہ مافیا نے جعلی رجسٹری اور دیگر کاغذات بنا کر T.862جو کمرشل دکانیں متروکہ وقف املاک بورڈ ہندو اوقاف کی ملکیت ہے پر قبضہ کیا، بعد ازاں T.863کی جعلی رجسٹر ی بنا کرسائلہ کے گھر کے صحن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ ہندو اوقاف کی جانب سے مذکورہT.862دکان کی ملکیت بارے ملزمان کونوٹس بھی دیا گیا۔ سپریم کورٹ کامذکورہ پراپرٹی بارے فیصلہ بھی سائلہ کے خاوند اور اس کے بھائیوں کے حق میں ہواتھا، مذکورہ ملزمان پیسے کے زور پرچادر اور چار دیواری کا تقد س پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے، سائلہ کے کپڑے پھاڑنے گن پوائنٹ پر تشدداور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں