دھمیال پولیس کا احمد آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن

پیر 23 مئی 2022 19:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) دھمیال پولیس نے احمد آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھمیال پولیس نے احمد آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 93گھروں ، 30 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طور پر 156افراد کو چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران ملزم ارشد سے پسٹل اور کاربین معہ ایمونیشن برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں