آر پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس

جمعہ 27 مئی 2022 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) آر پی او راولپنڈی عمران احمر کی زیر صدارت گزشتہ روزپولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سی پی او آفس سٹاف کی شرکت، آرپی او راولپنڈی عمران احمراور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق افسران کو ترجیحات سے آگاہ کیا، آر پی اوعمران احمر نے کہا ہے کہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، مقدمات کے بروقت اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، محکمہ سے ہماری عزت ہے ، محکمہ کا وقار ہر صورت مقدم رکھیں،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں ، اقلیتوں سے متعلق معاملات پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے، اچھے کام پر جزا اور غلط کام پر سزا کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد ہوگا، ایس ایچ او04سی06بجے شام اپنے دفاتر میں شہریوں کے مسائل سنیں گے، مقدمات کے بروقت چالان اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کی زیر صدارت گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور سی پی او آفس سٹاف نے شرکت کی، آرپی او راولپنڈی عمران احمراور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق افسران کو ترجیحات سے آگاہ کیا،آر پی اوعمران احمر کا کہنا تھاکہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، مقدمات کے بروقت اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی پر زیر وٹالیرنس ہو گی،محکمہ سے ہماری عزت ہے ، محکمہ کا وقار ہر صورت مقدم رکھیں، یہ اللہ کا احسان ہے کہ ہم مظلوم اور بے کس کا سہارا بن سکتے ہیں،اس موقعہ پر سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ خواتین اور بچوں ، اقلیتوں سے متعلق معاملات پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے، قبضہ مافیا کے خلاف زیروٹالیرنس پالیسی ہے، فورس کی ویلفیئر میں تھانے یا آفس کی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،اچھے کام پر جزا اور غلط کام پر سزا کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد ہوگا، ایس ایچ او04سی06بجے شام اپنے دفاتر میں شہریوں کے مسائل سنیں گے،ہرمشکل وقت میں آپ مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ہر افسر و اہلکار کی کارکردگی جانچنے کے لیے الگ سے ونگ بنایا جائے گا، ڈویژنل ایس پیز کرائم میٹنگز کرکے جرائم کی روک تھام کی مربوط حکمت عملی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کروائیں،مقدمات کے بروقت چالان اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں