راولپنڈی، صادق آباد پولیس اور صدر بیرونی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

اتوار 3 جولائی 2022 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) صادق آباد پولیس اور صدر بیرونی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کے مطابق صادق آباد پولیس نے بلال کالونی اور گردونواح میں جبکہ صدر بیرونی پولیس نے جراہی سٹاپ اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس،ایلیٹ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 131گھروں،15دکانوں،21کرایہ دارو ں کے کرایہ دار کوائف اور انفرادی طور پر 294افراد کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنااور امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں