راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 06ملزمان گرفتار اور 06کلو کے قریب چرس برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 06کلو کے قریب چرس برآمدکرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چونترہ پولیس نے ملزم طارق سے 01کلو200گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم سلیم خان سے 01کلو200گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم ولید سجاد سے 01کلو150گرام چرس، کلرسید اں پولیس نے ملزم اویس علی سے 01کلو50گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم جاوید سے 780گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم حماد زاہد سے 540گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں