جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار ،منشیات و اسلحہ برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 17:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان گرفتار کر کے چرس،شراب اور اسلحہ برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ندیم، سلیم اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 34ہزار 500روپے برآمدہوئے۔

پیرودہائی پولیس نے ملزم شکیل سے540گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم معین الدین سے600گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم وقاص سے520گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عامر سے09بوتل شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم شاہیر اشرف سے10لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم عابد سے40لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم بلال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم باسط سے43پتنگیں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں