ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں اس لیے خاموش ہیں،شیخ رشید

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں۔یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آگیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں