ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی قمر الاسلام، ملک ابرار، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، نعیم اعجاز، عمران الیاس نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے باعث قبل از وقت ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے،موجودہ سال کے دوران راولپنڈی میں 4 ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں کوئی بھی ڈینگی کا مریض نہیں ہے، ہائی رسک یونین کونسلز کی نشاندہی کی گئی ہے، اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس بلا تعطل جاری ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی قمر اسلام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز، پوسٹرز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے، تحصیل کی سطح پر ٹرک میٹنگ کا انعقاد ممبر صوبائی اسمبلی کی سربراہی میں یقینی بنایا جائے، پہلے اِن ایریاز کو فوکس کیا جائے جن میں ڈینگی کا بریک آئوٹ آتا ہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی کے حوالے سے کوئی بھی ایکٹیویٹی کرنے سے پہلے ممبر کو لوپ میں لیں۔ اس موقع پر دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مل جل کر کام کرنا ہوگا، ڈینگی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ساتھ مل کر کام کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں