اے این ایف کی حکومت بلوچستان ، ایف سی نارتھ کے تعاون سے بلوچستان میں پوست کے خاتمے کی مہم جاری

ہفتہ 11 مئی 2024 10:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی بلوچستان حکومت اور ایف سی نارتھ کے تعاون سے بلوچستان میں پوست کے خاتمے کی مہم جاری ہے، دورانِ کارروائی اے این ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 25 مارچ کو لورالائی، دکی، کوئٹہ چمن اور قلعہ عبداللہ میں مہم کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

6 مئی کو اے این ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز کو گلستان سے تقریباً 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلح قبائلیوں نے فورسز پر گولہ باری اور لائٹ مشین گنز اور راکٹ لانچرز کے ساتھ گھات لگا کر حملہ کیا،جس سے 6 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان اے این ایف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پوست کی کاشت سی این ایس ایکٹ 1997 کے مطابق ایک مجرمانہ جرم ہے۔ تمام فورسز نے مشکل حالات کے باوجود ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوست کے خاتمے کے لئے آپریشنز کیا۔اے این ایف اور دیگر فورسز امن و امان کو برقرار رکھنے اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں