راولپنڈی پولیس کے افسران کو اشتہاریوں اورملزمان کیخلاف احسن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازاگیا

ہفتہ 11 مئی 2024 17:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) آر پی اوراولپنڈی بابر سرفراز الپا اور سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے افسران کو سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں اورملزمان کے خلاف احسن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے افسران کو سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں اورملزمان کے خلاف احسن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے ایس ایچ اوکلرسیداں،ایس ایچ اومندرہ،ایس ایچ اوآراے بازار، ایس ایچ اووارث خان،ایس ایچ اونیوٹاؤن،انسپکٹر آرگنائز کرائم سیل قیصر ندیم،انسپکٹر یاسر محمود عباسی،انسپکٹر عامر رفیق، انسپکٹر محسن الحسنین او ر ٹیمز کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیو الے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں