قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ، ماڈل ٹائون اکیڈمی نے کراچی ویمن کلب کو 13-0 گولز سے ہرا دیا، معصومہ کی ڈبل اور سدرہ ایک ہیٹرک

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں ماڈل ٹاؤن اکیڈمی نے کراچی ویمن کلب کو 0۔13 گولز سے ہرا دیا، معصومہ نے 6، سدرہ حکیم نے 5 جبکہ نبیلہ اور مرینہ نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گلگت بلتستان نے ینگ رائزنگ سٹار کو0۔

1 گول سے زیر کیا، میچ کا فیصلہ کن گول ثوبیہ نے 88 ویں منٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں کھیلے گئے ایک میچ میں واپڈا نے رائل ایگل کو 1۔2 گولز سے مات دے کر سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے فاطمہ انصاری اور شانزے نے گول کئے، رائل ایگل کی جانب سے واحد گول قافیہ نے کیا۔ اسی وینیو پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے دیا کلب کو 0۔1 سے شکست دے دی۔ فیصلہ کن گول افشاں نے کھیل کے 47 ویں منٹ میں کیا۔ آرمی اور پنجاب پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکیں ہیں، ایونٹ کے سیمی فائنلز کل منگل کو کھیلے جائیں گے، واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے صبح 10بجے جبکہ کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ آرمی سے ساڑھے بارہ بجے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں