13ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید دو میچز (آج) جمعہ کو میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کونائیٹڈ کا مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا ، دوسرے میچ میں کے آر ایل اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مدمقابلہ ہونگی۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی ای)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں