سی سی اے ٹورنامنٹ، راولپنڈی ٹیم کے چنائو کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز (پرسوں) ہوں گے

جمعہ 27 مئی 2022 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ، راولپنڈی ٹیم کے چنائو کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پرسوں (ہفتہ کو) ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ، راولپنڈی میں ہوں گے، پی سی بی کے زیر اہتمام سی سی اے ٹورنامنٹس کے لئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز کا آغاز ملک بھر میں ہو گیا ہے، پی سی بی کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز (کل) بروز ہفتہ کو اعجاز جونیئر اور سمیع اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ میں صبح 7 بجے شروع ہوں گے، ان ٹرائلز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جہاں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر وہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں