انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں ویسٹ منسٹر نے آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور ) کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

منگل 26 مارچ 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں ویسٹ منسٹر نے آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور ) کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ، کپتان حسن گھمن کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، آئی ایم سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے ، سید علی نے 4 اور حسن گھمن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں ویسٹ منسٹر نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، حسن گھمن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، یہ ویسٹ منسٹر کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں