مختلف وارداتوں میں نقدی ‘موٹرسائیکل ‘اے سی پنکھے سمیت قیمتی سامان چرا لیا گیا

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

ساہیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی ‘موٹرسائیکل ‘اے سی پنکھے ‘تاریں بجلی اور تین درخت چراکرلے گئے۔ چور ی کی واردات گلستان کالونی میںہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد ناصر عباس زیدی کے گھر سے نقدی 20ہزارروپے چرالی۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں عارفوالا چوک میں اشرف وغیرہ 4ملزمان نے ساجد رحمن کی جیب سے نقدی50ہزار روپے ‘ 135/9-Lمیںنامعلوم ملزمان نے بلال افضل کی بلا نمبری موٹرسائیکل مالیتی1لاکھ 10ہزارروپے ہوٹل کے باہرسے‘ 63/5-Lمیں لیاقت وغیرہ7ملزمان نے محمد ادریس کے ہوٹل کے تالے توڑ کر اے سی اور پنکھے وغیرہ مالیتی5لاکھ50ہزارروپے ‘187/9-lمیں محمد بلال وغیرہ نے مختار احمد کے پٹرول پمپ سے بجلی کی تاریں مالیتی4لاکھ50ہزارروپے اور 108/9-Lمیں محمد سعی وغیرہ 2ملزمان نے محمد علی کے رقبہ سے 3درخت مالیتی1لاکھ50ہزارروپے چرالئے۔

پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں