ساہیوال،اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کادھرنا11ویں روز بھی جاری‘ سائلین خوار،حکام سے نوٹس کامطالبہ

جمعرات 21 نومبر 2019 18:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کادھرنا11ویں روز بھی جاری‘ سائلین خوار‘ حکومت کو اربوںروپے ریونیو کا نقصان ‘پنجاب بھر میں جائیدادوںکی خریدو فروخت بند‘حکام سے نوٹس کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا جاری ہے جس کے باعث پنجاب حکومت کو 11روز میں اربوںروپے کے ریونیو کانقصان ہوچکاہے مگر حکومتی عہدیداران ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں نہ صرف جائیدادوں کی خریدوفروخت بند ہے بلکہ ضمانت کی فرد جاری نہ ہونے سے سینکڑوں قیدی جیل میں رہائی کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔اس کے علاوہ بجلی ‘گیس اور دیگر امور کیلئے فرد جاری نہ ہونے سے بھی شہری شدید پریشان ہیں۔ ملازمین کاکہناہے کہ حکومت عہدیداران نے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ان کی یونین کے 5اہم نامزدارکان سمیت150نامعلوم افراد پر ایف آئی آردے دی جس کے باعث پنجاب بھرکے ملازمین نے اجتماعی استعفیٰ دے دیاہے ۔ انہوںنے وزیراعظم عمران خان سے معاملے کا نوٹس لیکر انہیں مستقل کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں