ساہیوال،نجی کمپنی کے سیل مین سے ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک114۔نائن ایل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گاڑی روک کر نقدی ایک لاکھ51ہزار روپے اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نجی بسکٹ کمپنی کا سیلز مین رشید احمد پک اپ گاڑی پر کمیر سے ریکوری کے بعد ساہیوال آرہے تھے کہ موٹر سائیکل پر ان کا تعاقب کر تے ہوئے دو ڈاکو آگئے اورگاڑی کو فائر کر کے پنکچر کر دیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کمیر نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں