ساہیوال،قر عہ اندازی میں کار ،پلاٹ نکلنے کا جھانسہ دیکر سعودی عرب پلٹ کی بیوی سے نقدی ہتھیانے والا گروہ گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 18:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) جیتو پاکستان کے نام پر قر عہ اندازی میں کار اورپلاٹ نکلنے کا جھانسہ دے کر فراڈ کر نے والا گروہ پکڑا گیا۔سعودی عرب پلٹ کی بیوی رضیہ سی16لاکھ1500روپے ہتھیانے،بوگس دستا ویزات ٹمپرنگ کر کے بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے 8افراد گرفتار کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کولسر کالونی گیمبر کے سعودی عرب میں مقیم حاجی نور احمد کی بیوی رضیہ بی بی کو موبائل فون پر جا وید ،عبد الجبار،طارق،خالد گوگا ،یونس،محمد اکبر ،مائیکل۔

علی رضا،شفیع،اشرف بگو،عبد الستار،محمد منشاء،محمد سلیم،ذو الفقار ،حنیف وجے کماراور5کس نامعلوم ملزموں نے فون کر کے قر عہ اندازی میں کار نکلنے کا جھانسہ دے کر ٹیکس کی ادائیگی کے نام پر چار لاکھ روپے کار ڈلیوری کیلئے دو لاکھ روپے اور بعد میں بحریہ ٹائون میں قر عہ اندازی پلاٹ کے نام پر دس لاکھ ایک ہزار500روپے رقم ہتھیا کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس یوسف والہ نے موبائل فونز کے ذریعے ملزموں کے گروہ کا سراغ لگا کر جا وید،عبد الجبار،طارق،یونس،شاہد جا وید،سلیم،ذو الفقار اور مائیکل کو گرفتار کر لیا اور گروہ کا نیٹ ورک بھی پکڑ لیا۔پولیس یوسف والہ نے رضیہ کی مد عیت میں مقدمہ 471,468,420,419ت پ اور25ٹیلی گراف ایکٹ درج کر لیا ہے۔گروہ نے بھارت میں رابطوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں