ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کراچی سے ساہیوال جانے والی کوئلہ سے بھری ٹرین سے 22ٹن کوئلہ غائب

چینی حکام کی نشاندہی پر محکمہ ریلوے نے تحقیقات شروع کر دیں

جمعرات 2 فروری 2017 12:05

ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے کراچی سے ساہیوال جانے والی کوئلہ سے بھری ٹرین سے 22ٹن کوئلہ غائب
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) ساہیوال کول پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا ہے،اب کراچی سے ساہیوال تک کوئلے کی ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چلنا شروع بھی ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے چلنے والی ایک ٹرین سینکڑوں ٹن کوئلہ لے کر ساہیوال روانہ ہوئی تو اطلاعات کے مطابق چینی حکام نے کراچی سے ساہیوال آنے والی ٹرین سی22ٹن کوئلے غائب ہونے کی نشاندہی کر دی جس محکمہ ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی دوسری اسپیشل ٹرین ، 18 بوگیاں اور ہر بوگی میں 22 ٹن کوئلہ ، ٹرین ساہیوال اسٹیشن پر پہنچی تو پوری ایک بوگی خالی تھی، 22 ٹن کوئلہ کدھر گیا کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ ریلوے نے بتایا کہ ٹرین کراچی سے چلنے کے بعد بہاولپور کے نزدیک کلاب ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لیے ٹھہری تھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں