ساہیوال،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 9امیدواروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جر مانہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ڈسٹر کٹ مانیٹرنگ آفیسر وڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل در آمد نہ کر نے کی بنا پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 9امیدواروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے جر مانہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

این اے 149تحریک انصاف کے رائے مر تضیٰ اقبال کو چالیس ہزار روپے جر مانہ ،پی پی 198کے آذاد امیدوار آصف علی کو پچاس ہزار روپے جر مانہ ،مسلم لیگ ن کے این اے 149کے محمد طفیل جٹ اور اسکے بھائی محمد حنیف جٹ صوبائی امیدوار کو دس ہزار روپے جر مانہ ۔

تحریک انصاف کے این اے 148کے محمد یار ڈھکو اور پی پی 199کے ارشاد کا ٹھیا کو دس ہزار رو پے جر مانہ ،تحریک انصاف کے این اے 147سے نوریز شکور اور پی پی 197کے شیخ محمد چوہان کو دس ہزار روپے جر مانہ ۔یونین کونسلوں کے چئیر مینوں بشارت گیلانی،خورشید گجر دس،دس ہزار روپے جر مانہ ،یونین کونسلوں ساہیوال شہر کے چئیر مینوں ملک محمد یونس گوگا اور ملک فاروق کو 5,5ہزار روپے جر مانہ کی سزا ئیں سنا ئی ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں