ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے، نوٹس کا مطالبہ

منگل 15 جنوری 2019 20:54

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ‘ ڈاکو 26لاکھ 80ہزارروپے کے مویشی چھین کرفرار‘مزاحمت پر 2بھائیوں کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات ٹبی جے سنگھ میں رات کے وقت ہوئی یہاں محمد الیاس اپنے بھائی محمد عباس کے ہمراہ احاطہ مویشیاں میں سویاہواتھا کہ اس دوران فرحان وغیرہ 4 مسلح ملزمان احاطہ کی دیوار پھلانگ کراندر داخل ہوئے اور دونوںبھائیوںکو یرغمال بناکر دو بکرے معہ چھترا مالیتی 80ہزارروپے چھین لئے۔

مزاحمت پر دونوںکو پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کردیا اور موقع پر کار نمبری 4094/LZU اور مسروقہ بکرے وچھترا چھوڑ کر فرارہوگئے۔دوسری واردات 138/9-Lمیںرات کے وقت ہوئی یہاں 8نامعلوم مسلح ڈاکو احاطہ مویشیاںکی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور محمد رازق کے بیٹو ں عرفان ‘رضوان اور سلمان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور ایک گائے تین جھوٹے تین وچھیاں وغیرہ مالیتی 19لاکھ روپے ڈالہ پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تیسری واردات لیبر کالونی میںہوئی یہاں ابراہیم اپنی بھیڑیں اور چھترے کھیتوں میں چرارہاتھا کہ اس دوران اسلم وغیرہ 4ملزمان آئے اور اسے ڈرا دھمکا کر اس کی 15بھیڑیں اور 20چھترے کل مالیتی7لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں