اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کوانعام دیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال

جمعہ 18 جنوری 2019 20:17

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے کہاہے کہ تفتیشی افسرن کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا جدید آٹومیٹڈ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے،اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کوانعام اورخراب کارکردگی پر سخت مواخذہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی ٹی لیب کومزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے جرائم پیشہ عناصرکے حوالہ سے مربوط معلومات کا حصول ممکن ہو گا اورجرائم پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار اپنے دفترمیں سالانہ کاکردگی کے حوالے سے ہونے والی کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین ‘ ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں