ساہیوال: واپڈا میپکو ساہیوال سر کل نے واپڈا کے لائن لاسز کو پورا کر نے کیلئے پانچ،پانچ گھنٹے سے آٹھ،آٹھ گھنٹے کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:55

^ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) واپڈا میپکو ساہیوال سر کل نے واپڈا کے لائن لاسز کو پورا کر نے کیلئے پانچ،پانچ گھنٹے سے آٹھ،آٹھ گھنٹے کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے۔واپڈا میپکو ساہیوال سر کل کے لائن لاسز میں اچانک چودہ فیصد کا اور اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے واپڈا میپکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی اور لائن لاسز کو پورا کر نے کیلئے بجلی کی سپلائی کی معطلی کیلئے مختلف حر بے استعمال کئے جا رہے ہیں آج واپڈا میپکو ساہیوال ڈویژن فسٹ اور سیکنڈ نے آفیسر کالونی،سکیم نمبر2،سول لائن،فرید ٹائون سکیم نمبر3،جہاز گرائونڈ،سمال انڈسٹریز اسٹیٹ اور ودسرے علاقوں میں صبح 7بجے سے 12بجے تک اور دوسرے علاقوں میں7سی3بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رکھی ۔

(جاری ہے)

واپڈا میپکو ملتان روڈ سب ڈویژن نے بڑھتے ہوئے لائن لاسز کو کنٹرول کر نے اور کار کردگی دکھانے کیلئے دیہی علاقوں ملتان روڈ،عارف روڈ اور پاک پتن کے دیہات کو بجلی کی سپلائی واپڈا کے لائن سپر ٹنڈنٹوں نے ٹرانسفارمروں سی5سی8 گھنٹے سپلائی بند کر کے فورس لوڈ شیڈنگ کی ۔واپڈا کے ایکسین سے رابطہ قائم کیا گیا تو ایکسین نے جبری لوڈ شیڈنگ کا جواز پتہ کر کے بتاتا ہوں کا بہانہ بنا کر ٹال دیا جبکہ ایس ای آپریشن محمد سرور نے موبائل فون پر کوئی جواب نہ دیا ۔

شہریوں نے میپکو واپڈا کی طرف سے اچانک فورس لوڈ شیڈنگ شروع کر نے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔بجلی کی چوری میں ناکامی کے مرتکب واپڈا کے سب ڈویژنل آفیسروں اور ایس ای کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے اور فورس لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں