کھلی کچہریوں میں عوام کو جلد انصاف فراہم کرنا ہے ، کمشنر ساہیوال

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:12

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوںبشیر تارڑ نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں میں عوام کو جلد انصاف فراہم کرنا اورمظلوموںکی داد رسی کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔شہریوں کے مسائل ہنگامی بنیادوںپرحل کئے جائیںگے ۔ وہ گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران اپنے خیا لات کا اظہار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس اور دیگر تمام سول محکموںکے افسران بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ پولیس اور شہریوں میں مثالی رابطہ استوا ررکھاجائے گا ۔ اس موقع پر انہوںنے متعلقہ افسران سے کیسز کی نوعیت اور پراگرس معلوم کی اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوںنے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ ڈی پی اوز اور دیگر محکموںکے ضلعی افسران کے پاس بھجوائے تاکہ وہ ان کے معاملات فوری حل کریں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں