ساہیوال ۔آر پی او کی ہدایت پر پولیس لائنز ساہیوال میں اینٹی رائٹ مشقوں کا آغاز کردیا گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:16

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ہمایوں بشیر تارڑ کی ہدایت پر پولیس لائنز ساہیوال میں اینٹی رائٹ مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کر رہے ہیں جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یا ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اینٹی رائٹ مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد پولیس جوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اورانہیں چوکس رکھنا ہے ۔اہلکاروں کو ہجوم کو منتشر کرنے کی خصوصی ٹریننگ دیکر انہیں کسی بھی ہجوم سے نمٹنے کیلئے تیار کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں