شیخ شاہد حمید و دیگر کا نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 19 فروری 2020 19:26

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شیخ شاہد حمید ‘ملک سجاد اعوان ‘مرزا عرفان لطیف ‘میاں غلام محی الدین رامے‘ ہمایوں حاذق ودیگر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ نعیم الحق کی وفات پارٹی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی پوری قیادت ان کی وفات پر انتہائی افسردہ ہے۔

ایک تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ نعیم الحق نہ صرف ایک منجھے ہوئے عظیم سیاستدان تھے بلکہ انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ ان کی اچانک وفات پر پوری قوم اشک بار ہے ۔ انہوںنے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میںجگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں