ساہیوال،واردات سے قبل چار ڈاکو گرفتار

منگل 21 ستمبر 2021 20:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پولیس فرید ٹائون چک92۔سکس آر میں باغ سے چار ڈاکوئوں ابرار علی،اویس جٹ،سہیل اورا رسلان کو گرفتار کر لیا ۔ڈاکوئوں کے قبضہ سے چار ناجائز پسٹل ا ور بھاری مقدار میں گولیاں بر آمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکوئوں کے اس گروہ نے ماڈل سٹی کالونی میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا ہوا تھا اور علاقہ میں وارداتوں کے بعد ماڈل سٹی کالونی اپنے کرایہ مکان میں لوٹ جاتے تھے ۔ڈاکوئوں کے گروہ نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس نے ملزموں کے خلاف 5مقدمات 402,399اور13اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں