ساہیوال، باراتیوںکے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور فائرنگ ،گولی لگنے سے 18سالہ باراتی شدید زخمی

اتوار 5 دسمبر 2021 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) جی ٹی روڈ چک84۔فائیو ایل تھانہ یوسف والہ سے چند قدم کے فاصلہ پر باراتیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک18سالہ باراتی محمد عامر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جسے بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں محمدعامر کی حالت نازک ہے۔محمد عامر کے باپ محمد عارف نے بتایا کہ اسکے کزن کے بیٹے کی بارات میں بس سے اترتے ہی باراتیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور بھنگرا ڈالنے شروع کئے تو ایک گولی محمد عامر کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔تاہم فائرنگ کر نے ولاے نوجوانوں کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں